(ن)لیگی رہنماء راحیلہ مگسی کا سینیٹ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

ہفتہ 28 فروری 2015 16:08

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) مسلم لیگ (ن)کی رہنماء راحیلہ مگسی نے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مسلم (ن)سے سینیٹ امیدوار راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ راحیلہ مگسی پر پیپلزپارٹی کی رہنماء نرگس فیصل ملک نے اعتراض اٹھایا تھا اور الیکشن کمیشن نے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :