(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،

دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ سے ایوانوں میں آنے والوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری نگہت محمودکا تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 16:08

رحیم یارخان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری نگہت محمودنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے تجویز سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے دی۔وہ ہفتہ کو پی ٹی آئی ضلع رحیم یار خان کی خواتین کے اجلاس سے خطاب کرت رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ سے ایوانوں میں آنے والوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔

دھونس دھاندلی کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔عمران خان نے قومی سیاست کو جمود توڑ دیا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری شعبہ خواتین جنوبی پنجاب نزہت طالب،ضلعی صدر نوشین طارق، سینئر نائب صدر شمیم بانو،نائب صدر یاسمین شفیع،تحصیل صدر رحیم یار خان خالدہ مغل، تحصیل صدر صادق آباد صائمہ طارق، رفعت نذیر ودیگر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ خواتین کو منظم و فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پارٹی کی مظبوطی کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی یونین کونسل سے تنظیم سازی کے لئے اپنی تجاویز دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جا سکے تاکہ پارٹی گراس روٹ لیول سے مظبوط ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :