سائلین کی سہولت اور ان کے مسائل کے خاتمہ میں افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں،

ضلع میں جاری شجر کاری مہم بھر پور انداز میں چلائی جائے اور شہریوں کی آگہی و دلچسپی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ڈی سی او رحیم یارخانسید طارق محمودکا تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 16:06

رحیم یارخان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)ڈی سی اوسید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے تمام افسران ٹیم کی صورت میں اپنے فرائض کی ادائیگی کریں،سائلین کی سہولت اور ان کے مسائل کے خاتمہ میں افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں،ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے بھر پور انداز میں چلائی جائے اور شہریوں کی آگہی و دلچسپی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈینگی، پولیو، خسرہ سمیت دیگر محکمہ صحت کی اہم ذمہ داریوں میں متعلقہ محکمے اپنا تعاون یقینی بنائیں جبکہ محکمہ تعلیم ایجوکیٹرز بھرتی سمیت امتحانات بارے بھی بہتر انتظامات کرے۔ان خیالات کا اظہار سید طارق محمود بخاری نے ڈی سی او کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی افسران سے منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری محصولات کی صولی کے سلسلہ میں کسی قسم کے دباؤ اور اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ اور شہر کی خوبصورتی کے لئے جاری منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے جبکہ بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ڈی سی او سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کی تکمیل جلد ممکن بنائی جائے اور تمام مراحل سے متعلق ارالین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون سے تمام محکمہ شہریوں کی بہتری اور ان کے فلاح وبہبود کے اقدامات کریں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔اجلاس میں ڈی او(سی)محمد حنیف، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ عمران حیدر ٹیپو، سینئر ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ریاست علی، ای ڈی او صحت ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین،ڈی او صحت ڈاکٹر حسن خان، ڈی او زراعت امتیاز احمد، ڈی او لائیو سٹاک سید سبطین شاہ بخاری، ڈی او جنگلات رانا مشتاق، ای ڈی او ایجوکیشن خالد محمود بھٹہ،سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔