لاہور: شیخ زید کے پیرامیڈیکل سٹاف کو مطالبات کی منظوری کا نوٹفیکیشن جاری، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 فروری 2015 15:48

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : شیخ زید کے پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رکھا تھا جس کے تحت اسپتال کی او پی ڈی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات بھی ہوئے لیکن معاملہ سلجھ نہیں سکا جس پر حکومت کی جانب سے مظاہرین کو مطالبا ت کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد سٹاف نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور او پی ڈی میں کام دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :