اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے حتمی امیدواروں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 28 فروری 2015 15:43

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق محسن عزیز، شبلی فراز، نعمان وزیر اور لیاقت ترکئی امیدوار ہوں گے اس کے علاوہ تمینہ عابد اور جے کے ویلم بھی سینیٹ کے لیے مایدوار ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی نے کورنگ امیدواروں کو سینیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.