فیصل آباد: باپ کی سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 15:27

فیصل آباد: باپ کی سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : فیصل آباد کے علاقے اسلام نگر کے رہائشی شعیب نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ اپنی دوسری بیوی کی بیٹی سے نکاح کر رہا تھا، بچی کی عمر 13 سال ہے اور اس کا نام کنزیٰ بتایا گیا ہے، ملزم شعیب زبر دستی اپنی سوتیلی بیٹی سے نکاح کر رہا تھا کہ پولیس نے پکڑ لیا، پولیس کی حراست میں 13 سالہ کنزیٰ نے اپنے سوتیلے باپ کے منہ پر تھپڑوں کی بارش کر کے اپنے اندر ابلتے ہوئے غم و غصے کو نکلنے کی راہ دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :