انٹر بنک میں ڈالر کی قدر مستحکم ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو ، برطانوی پاوٴنڈ کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑ ھ گئی،فاریکس رپورٹ

ہفتہ 28 فروری 2015 15:16

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑ ھ گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 101.90روپے اور قیمت فروخت101.95روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.95روپے سے کم ہوکر101.90روپے اور قیمت فروخت 102.15روپے سے کم ہوکر102.10روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.25روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 115.50روپے سے گھٹ کر 114.25روپے اور قیمت فروخت 115.75روپے سے کم ہوکر 114.50روپے ہوگئی، اسی طرح85پیسے کی کمی سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 157.60روپے سے کم ہوکر156.75روپے اور قیمت فروخت 157.85روپے سے کم ہوکر 157روپے پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 2،5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.90روپے سے گھٹ کر 27.88روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.25روپے سے کم ہوکر 27.20روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :