بھارتی فوج کا جنگی جنون جاری

ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورز ی ،چارہ واہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری

ہفتہ 28 فروری 2015 15:15

سیالکوٹ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ،چناب رینجرز کی بھر پورجوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے سیکٹر چارہ واہ کے نواح باجرہ گڑی گاؤں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ چناب رینجرز نے بھارتی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔واقعہ کے بعد سیکٹر چارہ واہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے جمعہ کو بھی بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں فائر نگ کی تھی

متعلقہ عنوان :