لاہور: پیک حکام کا آٹھویں کے طالبعلموں کو پہلے ہی امتحان میں تحفہ ، طلبا امتحانی سینٹرز ڈھونڈتے رہے، والدین اور طلبا در بدر

ہفتہ 28 فروری 2015 15:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : پیک حکام ایک بار پھر نا اہلی کا شکار ہو گئے، پیک حکام کی جانب سے آئندہ مستقبل کے لیے بہترین انتظامیہ کے کیے گئے وعدوں پر پانی پھر گیا. پیک حکام آٹھویں جماعت کے پرچوں میں خود ہی فیل ہو گئے، آٹھویں جماعت کو پہلے ہی پرچے میں پریشانی کا تحفہ دے دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج آٹھویں جماعت کے ہونے والے پہلے پرچے میں طلبا کی رول نمبر سلپس پر امتحانی مراکز کا غلط اندراج کیا گیا جس کے نتیجے میں طلبا اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا، طلبا امتحانی مراکز ہی ڈھونڈتے رہے اور در بدر ہو کر رہ گئے اس موقع پر والدین نے شدید بر ہمی کا اظہار کیا والدین کا کہنا تھا کہ اگر پیک حکام سسٹم کو نہیں سنبھال سکتے تو بورڈ کے حوالے کر دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ 5 ویں جماعت کے امتحانات میں بد انتظامی سے بھی پیک انتظامیہ کو کوئی سبق حاصل نہیں ہوا.

جبکہ لاہور میں متعدد امتحانی مراکز میں سوالیہ پرچہ بھی نہیں پہنچ سکا.

متعلقہ عنوان :