راولپنڈی، حضور سرور کائناتﷺ کی نسبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے،شیخ محمداسلم چشتی

ہفتہ 28 فروری 2015 15:07

راولپنڈی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) اہل نسبت پاکستان کے نگران اعلی اور ممتاز مذہبی و سماجی رہنما شیخ محمداسلم چشتی نے کہا ہے کہ حضور سرور کائناتﷺ کی نسبت دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اولیائے کرام نے دین اسلام کی روشنی میں اسلام کو پھیلایا اور اللہ کے حضور اعلی مقام حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ لکھن لالہ رخ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ محمد اسلم چشتی نے کہا کہ آج ہم جن مشکلات کا شکار ہیں وہ اسلام سے دوری ہے ضرورت اس مر کی ہے کہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر مسلم دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جائے جس کیلئے ہمیں اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامنا ہو گا ،تقریب میں مولانا غلام محمد چشتی نے ملک کی ترقی و خوشحالی کی لئے خصوصی دعا کروائی بعد ازاں محفل نعت و حمد و ثناء کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :