گڈ گورنس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کردیا ہے‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 28 فروری 2015 15:05

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گڈ گورنس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ناقص انتظامات کی وجہ سے لاکھوں بچے اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں لیکن حکومتی ایوانوں میں اس نااہلی پر مکمل خاموشی ہے، امتحان لئے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا رجحان تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، اس رجحان کی کسی صورت بھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں صوبے کی عوام کو پچھلے 8سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہواہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہل ذاتی مفادات کیلئے انتقامی سیاست ایڈ ہاک ازم کے باعث آج ہزاروں نواجوان بے روز گار ہیں۔