برفانی تودوں سے متاثرہ افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امدادی سامان لے کر دو سی 130طیارے افغانستان پہنچ گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 15:05

برفانی تودوں سے متاثرہ افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امدادی ..

رارولپنڈی /کابل (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں برفانی تودوں سے متاثرہ شہریوں کیلئے پاکستان سے امدادی سامان اور ادویات لیکر دو طیارے افغانستان پہنچ گئے آئی ایس پی آر کے مطابق دو سی 130 طیارے ہفتہ کو نور خان ائیر بیس سے روانہ ہوئے جو صوبہ پنج شیر کے برفانی تودوں کے متاثرہ افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے امدادی سامان میں خیمے ‘ کمبل ‘ سٹووف ‘ چاول ‘ اشیائے خوردنی اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات بھی شامل تھیں بتایاگیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ عرصے میں صوبہ پنج شیر میں مسلسل برفانی تودے گرنے کے باعث دو سوسے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعدداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں امدادی سامان بھجوانے کا مقصد پڑوسی ملک کے متاثرہ شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کر نا ہے ۔

متعلقہ عنوان :