عوامی خدمت کی تاریخ رقم کریں گے شہریوں کی خدمت اولین فرض ہے اس سے غفلت کا تصور بھی ممکن نہیں،ساجد جوکھیو

ہفتہ 28 فروری 2015 15:02

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) عوامی خدمت کی تاریخ رقم کریں گے شہریوں کی خدمت اولین فرض ہے اس سے غفلت کا تصور بھی ممکن نہیں، عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا پرامن معاشرہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سے کسی طور نظریں نہیں چرائیں گے ،ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چیئرمین ساجد جوکھیو نے ملیر بکرا پیڑی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا ،یہ دورہ انہوں نے علاقہ میں سیوریج کی عوامی شکایت پر ایڈمنسٹریٹر ضلع ملیر طارق مغل پی پی رہنما اختر ز فانی ،پی پی کے ضلعی صدر راجہ رزاق اور نعمان مراد کے ہمراہ گذشتہ دنوں کیا ،ساجد جوکھیو نے مزید کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملیر کے انفرااسٹریکچر کی بحالی و استحکام ہمارا بنیادی فرض ہے، سیوریج کی عوامی شکایات پر میں فوراً متعلقہ حکام کو لے کر چلا آیا تاکہ شہریوں کی مشکلات دور کی جاسکیں ،جس طرح بھی ممکن ہو جلد از جلد ملیر میں سیوریج کے مسئلے سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل حل کئے جائیں ملیر بکرا پیڑی کا علاقہ عرصہ سے سیوریج کے مسائل کا شکار ہے اب اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا ،انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر سیوریج اختر باجوہ کو ہدایت کی کہ ملیر اور قرب و جوار میں سیوریج کی نکاسی کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے مسائل کے حل کا بیڑا اٹھایا ہے ،عوام ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ہم ان کے اعتماد میں پورا اتریں گے چاہے ہمیں عوام کے خدمت کیلئے رات دن ایک کرنا پڑیں ہم تمام مصروفیات کو پش پشت ڈال کر خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے اس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے گی اور تمام عوامی مسائل کا ہمیشہ کیلئے جڑ سے خاتمے کی کوششیں کی جائیں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ملیر نے کہا کہ علاقہ میں سیوریج کا مسئلہ گمبھیر ہے جبکہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں اس پر رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ جس طرح بھی ممکن ہو عوامی مسئلہ حل کیا جائے ،عوام کو بہتر معیار زندگی دینا ہمارا فرض ہے اس کے لئے اگر اضافی فنڈز کی ضرورت پیش آئی تو اس کے بندوبست کیلئے بھی ہرممکن کوششیں کی جائیں گی ۔