لاہور،مطالبات کی منظوری کیلئے سخت سردی میں نرسوں کااحتجاج

ہفتہ 28 فروری 2015 15:01

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) لاہور میں نرسوں کا دھرنا جاری ہے، جسے چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے، سخت سرد موسم میں دھرنے پر بیٹھی نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نرسنگ کونسل سے وابستہ نرسیں شیخ زید اسپتال کے ہاسٹلز کے باہر بی ایس سی نرسنگ میں رجسٹریشن نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ بار بار یقین دہانی تو کرائی گئی لیکن رجسٹریشن نہیں کی جا رہی۔ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ نرسوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور ہاسٹل کا گیٹ بھی بند کر دی۔

متعلقہ عنوان :