200 سے زائد تاجک اور ازبک شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کا اجراء‘ نادرا کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
ہفتہ 28 فروری 2015 14:53
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ایک اور سکینڈل سامنے آگیا‘ سکینڈل میں 200 سے زائد قومی شناختی کارڈ ازبک اور تاجک شہریوں کو جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین نادرا سے پوچھ گچھ کی گئی کہ کس طرح ازبکستان اور تاجکستان کے 200 سے زائد شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے۔
چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا کہ معاملہ ابھی تک زیر تفتیش ہے اور اندازے کے مطابق ایک کارڈ ایشو کرنے کیلئے 2 لاکھ روپے کی رقم وصول کی گئی۔ کمیٹی نے چیئرمین نادرا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ابھی بھی افغان قومیت کے حامل افراد کو قومی شناختی کارڈ ایشو کررہا ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین نادرا نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ ایشو کرنے کا معاملہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کے مختلف شعبوں کے 272 اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے ڈپلی کیٹ کارڈ پکڑنے کی ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے تاہم غیر ملکیوں کے حوالے سے ایسا نہیں ہے اور غیر ملکیوں کو کارڈز کے اجراء کے حوالے سے نادرا سنٹر انچارج ہی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ کمیٹی نے نادرا میں موجود کالی بھیڑوں پر نظر رکھنے کیلئے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی میں شاہی سید نے افغان لڑکی مونا لیزا کو پشاور سے جعلی شناختی کارڈ کے اجراء پر حیرت کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.