Live Updates

تحریک انصاف آئینی کردارادا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں آئے:خورشید شاہ

ہفتہ 28 فروری 2015 14:53

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں آئے۔

(جاری ہے)

پنوں عاقل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا استحکام پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے ہر ایک کو کردارادا کرنا ہوگا اور تمام جماعتیں اسے ختم کرنے کیلئے متفق ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات