کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 14:49

کوئٹہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی ر پورٹ پر گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں کالعدم طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا اہم دہشتگرد عبدالاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ او بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق پکڑا جانے والا دہشتگرد خود کش جیکٹ بنانے کا ماہر تھا اور دہشتگردی کی ٹریننگ دیتا تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق عبدالسلام نے متعدد دہشتگردی واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے