پشاور باچا خان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی اشتہار ی ملزم گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 14:49

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پشاور باچا خان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ایف آئی اے نے باچا خان ائیرپورٹ پر کارروائی کر کے اشتہاری ملزم خاور شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے ایف آئی اے احکام کے مطابق خاور شہزاد سیالکوٹ پولیس کو قتل کے الزام میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 4 لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

ملزم خاور شہزاد پشاور سے عمان جا رہا تھا۔ شک کی بنا پر تلاشی لی گئی جس کے بعد ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے سیالکوٹ پولیس سے رابطہ کر لیا ہے جسے قانونی کارروائی کے بعد سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :