ڈیرہ بگٹی میں 7 کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 14:28

ڈیرہ بگٹی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 7 کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق پیر سوری میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کے لئے سڑک کنارے سات کلو وزنی بم نصب کررکھا تھا، تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم برآمد کر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کامیابی سے ناکارہ بنادیا گیا۔