لاہور: پولیس نے اریبہ قتل کیس کی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست ملزمہ نے ایک اور قتل کا انکشاف کر دیا۔

ہفتہ 28 فروری 2015 14:04

لاہور: پولیس نے اریبہ قتل کیس کی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) اریبہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ سمیت 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے پولیس کی حراست میں طوبیٰ نے ایک اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اس کا کہنا تھا کہ ملزم اریبہ کو قتل اس لیے کیا کہ اس نے میرے سابقہ شوہر بابر جاوید کو زہر دینے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے میرے سابقہ شوہر شوہر کے ساتھ تعلقات تھے میرے سابقہ شوہر نے میری بیٹی کو قتل کیا تھا، میں نے اپنے راز افشاں ہونے کے ڈر سے اریبہ کو زہر دے کر مار دیا، اریبہ کو دئے جانے والا زہر ملزم فاروق نے حکیم ذیشان سے 20 ہزار روپے کے عوض خرید کر دیا تھا ، ذیشان حکمت کرتا تھا ، دوسرے قتل کے بارے میں طوبیٰ نے بتایا کہ گذشتہ سال نومبر میں میں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر یوسف کھو کھر کو بھی جوس میں زہر دے کر قتل کر دیا تھا کیونکہ اس کے پاس میری کچھ تصاویر موجود تھیں جس کے باعث میں نے اسے بھی زہر دے کر مارا اور لاش ماڈل ٹاؤن کے پارک میں پھینک دی تھی.

متعلقہ عنوان :