کراچی: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس سندھ سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

ہفتہ 28 فروری 2015 13:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 28 فروری 2015 ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے سید سردار احمد کی سر براہی میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات کی جس میں انہوں نے سندھ پولیس کے لیے اہم اعلان کیا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ پولیس میں افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے کسی بھی افسر کو کم از کم ایک سال اپنی پوزیشن پر رہنا چاہئیے یہ پابندی سینئیر پولیس افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر ہے.

باقی اداروں پر بھی بین لگانے کا سوچ رہے ہیں. محکمہ پولیس کی تنخواہوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس سے زیادہ ہی ہو گی. 3 سے 3 ماہ میں ان کی تنخواہوں کے اعدادو شمار سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا..