عامر خان ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بھی ریکارڈ بنائیں گے

ہفتہ 28 فروری 2015 13:51

عامر خان ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بھی ریکارڈ بنائیں گے

ممبئی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد اب ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بھی نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ عامر خان کو ایک نجی بھارتی کمپنی نے اشتہار کیلئے 2 کروڑ روپے آفر کر دیے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے عامر خان آجکل بھارت میں ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی پہلی چوائس ہیں۔ فلم ''پی کے'' کی ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد اب وہ ایک نجی کمپنی سے اشتہار کیلئے 2 کروڑ روپے لیں گے۔ اشتہار کی خاص بات یہ ہو گی کہ اشتہار میں ان کی اہلیہ کرن راوٴ بھی نظر آئیں گی۔ اس سے قبل بالی ووڈ کی کئی جوڑے اشتہارات میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :