انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہوں، جیلینا ڈی سوزا

ہفتہ 28 فروری 2015 13:51

انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہوں، جیلینا ڈی سوزا

ممبئی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) شادی کے بعد طویل عرصے سے سکرین سے غائب رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیلیشا ڈی سوزا نے کہا ہے کہ وہ اب پھر بالی ووڈ پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیلینا نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد ہرگز نہیں کہا تھا بلکہ کچھ عرصے کیلئے بریک پر گئی تھی تاکہ میں زندگی کو روٹین سے ہٹ کر انجوائے کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکلہ کافی ٹائم ہو گیا ہے میں نے ایک بار پھر سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مداح اب جلد مجھے دوبارہ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔