امریکہ ‘ پاکستانی شخص کو دہشت گردی کے مقدمہ کا سامنا

ہفتہ 28 فروری 2015 13:42

امریکہ ‘ پاکستانی شخص کو دہشت گردی کے مقدمہ کا سامنا

نیو یارک(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) امریکا میں ایک پاکستانی شخص پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک برطانوی شاپنگ سینٹر کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تاہم ملزم نے کہاہے کہ وہ خواتین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا اظہار بڑھا چڑھا کر کرتے تھے اور انہیں بھیجی گئیں شادی کی تاریخیں القاعدہ کیلئے کوڈز نہیں تھے۔عابد نصیر نے بروکلن میں فیڈرل کورٹ کو بتایا کہ وہ یاہو چیٹ پر خواتین بن کر دیگر خواتین کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کرتے تھے اور وہیں ان کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی جو خود کو خاتون ظاہر کرتا تھاپراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ نصیر حقیقتاً القاعدہ سے کوڈز میں رابطہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

نصیر نے عدالت کو بتایا کہ میں پڑھائی، زندگی اور خواتین کے بارے میں باتیں کرتا تھا اور خواتین کے سامنے اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اگر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو نصیر کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔جنوری 2009 کی ایک ای میل میں نصیر نے لکھا کہ وہ کنوارہ رہنے سے بور ہوگئے ہیں اور جلد سب کے لیے ایک بڑی پارٹی ہونے والی ہے یہ ای میل انہوں نے ایک القاعدہ کے رکن کو لکھی جنہوں نے خود کو صہیب کے نام سے ظاہر کیا ہوا تھا تاہم نصیر کے مطابق وہ صہیب کی اصل شناخت سے ناواقف تھا۔نصیر نے کہاکہ انٹرنیٹ کی دنیا پر اصلی شناخت معلوم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے اور یہاں ہر کسی کی مختلف شناختیں ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :