مفروروں کو دوبارہ گرفتار کر لیں گے، وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان

ہفتہ 28 فروری 2015 13:24

گلگت(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 )گلگت بلتسان کے نگران وزیراعلی شیر جہاں میر نے کہا ہے کہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماو ں پر حملے کے ملزمان بھاگ نہیں پائیں گے اور انہیں 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امر یکی نشریاتی ادارے کوایک انٹرویو میں نگران وزیراعلی نے کہا کہ کئی ادارے مفروروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان نہیں کہ وہ شہر سے باہر نکل سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے فرار کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ ملزمان کو جیل کے اندر سے مدد ملنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔