غیر ملکی میڈیا نے کراچی میں امن وامان کے حالات خراب ظاہر کرکے بیرون ممالک ڈر پیدا کیا ،غیر ملکی تاجر۔۔۔

کراچی کو ایک پرامن شہر پایا اور ہم یہاں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جبکہ لوگوں کے چہروں پر افسردگی نہیں بلکہ خوشیوں کا راج ہے،ایکسپو پاکستان2015 ء کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 13:10

غیر ملکی میڈیا نے کراچی میں امن وامان کے حالات خراب ظاہر کرکے بیرون ..

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) غیر ملکی میڈیا نے کراچی میں امن وامان کے حالات کو خراب ظاہر کرکے بیرون ممالک کے لوگوں میں ڈر پیدا کیا گیا حالانکہ کراچی کو ایک پرامن شہر پایا اور ہم یہاں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جبکہ لوگوں کے چہروں پر افسردگی نہیں بلکہ خوشیوں کا راج ہے۔یہ بات کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری چار روزہ ایکسپو پاکستان2015 کے دوسرے روز بیرون ممالک سے آئے ہوئے تاجروں نے اپنی گفتگو کے دوران کہی۔

غیرملکی خریداروں کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیااور انہوں نے پاکستانی ایکسپورٹرزکے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی خریداری کیلئے مستقبل کے سودے بھی کئے۔پاکستانی ایکسپورٹرزاور تاجروں کیلئے یہ نمائش بہت حد تک اطمینان کا باعث تھی لیکن ان سمیت غیرملکی خریدار یہ شکایت بھی کرتے دکھائی دیئے کہ وی آئی پی موومنٹ نے انکا کافی وقت ضائع بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں ساؤتھ افریقہ ، یو اے ای،امریکا،برطانیہ،کویت،ویتنام،جاپان،مراکش،چائنا،انڈونیشیا،جرمنی سمیت دیگر ملکوں کے بزنس مینوں نے جیولری،انجینئرنگ،فروٹس اور ویجیٹیبل،کارپٹس ،ٹیکسٹائل، ہوم ٹیکسٹائل،لیدر،اسپورٹس گڈز،جراحی کے آلات ، لائٹ انجینئرنگ، فروٹ اینڈویجیٹبل، رائس اور دیگر مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے پاکستانی تاجروں کے ساتھ خریداری کے معاہدے کئے۔

اس کے علاوہ نمائش کے دوسرے روز بھی ایف پی سی سی آئی،کے سی سی آئی،جیمز اینڈ جیولری مرچنٹس ایسوسی ایشن،ٹاولز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن،پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن،پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ،انجینئرنگ کمپونینٹس اینڈمشینری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کی کمپنیوں سمیت دیگر برآمدی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

پاکستانی فوڈ کمپنیوِں، پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کمپنیوں کے اسٹالز پر غیرملکی خریداروں کا رش بدستور جاری ہے ۔ نمائش کے تیسرے روزبھی پاکستانی کمپنیوں اور غیرملکی اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے جائیں گے۔ایکسپو پاکستان میں پاکستان کا کلچر اور آرٹ بھی غیرملکی مہمانوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکزبن گیا ہے جبکہ نمائش میں پاکستانی ہنرمندوں بالخصوص دستکاروں کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ڈسپلے کیا گیا۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے پویلین میں14اسٹالز تھے جہا غیرملکی خریداروں کی آمد مسلسل جاری ہے،اس پویلین میں سولر پینل،ٹوائز میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے خریداروں کی خصوصی دلچسپی نظر آئی،ایپزکی ایک کمپنی ZIQIانٹرپرائز کے سی او او علی ایم بلوچ نے بتایا کہ انکی کمپنی کے تیارکردہ ٹوائزسوئیڈن،فرانس،جرمنی اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ ہورہے ہیں اور جرمن لیب سے تمام ٹوائز ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔

نمائش میں کارپٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے11اسٹالز لگائے مگر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد شیخ ٹی ڈی اے پی انتظامیہ سے ناراض دکھائی دیئے اور انکا کہنا تھا کہ ایس ایم منیر بہت اچھے انسان ہیں مگر انکے عملے نے ہم سے کوئی تعاون نہیں کیا۔حب سالٹ کے سی ای او اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اسماعیل ستار نے نمک روم قائم کیا تھا جہاں غیرملکی مہمانوں کا رش دکھائی دیا۔

جیمز اینڈ جیولری مرچنٹس ایسوسی ایشن نے30اسٹالز قائم کئے ہیں جہاں دیدہ زیب زیورات رکھے گئے تھے اور خواتین زوق وشوق سے یہ زیورات دیکھتی نظر آتی ہیں۔جیمز اینڈ جیولری مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کشف الرحمان نے بتایا کہ انہوں نے جیمزاینڈ جیولری ٹریڈ ایسوسی ایشن آف چائنا کی مینجر انٹرنیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ مس کیونا لیو(QUEENA LIU) کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ہفتے کو نمائش عام افراد کیلئے کھول دی جائے گی اور توقع یہی کی جارہی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو خواتین سمیت مرد اور بچوں کی بہت بڑی تعاد ملکی وغیرملکی مصنوعات کی خریداری کیلئے ایکسپو سینٹر کا رخ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :