مٹھی میں غذائی کمی کے باعث مزید 6 بچے دم توڑ گئے،مجموعی ہلاکتیں 36ہوگئیں

ہفتہ 28 فروری 2015 11:50

تھرپارکر(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مٹھی میں غذائی کمی کے باعث مزید 6 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث ضلع تھرپارکر میں غذائی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کو روکا نہ جاسکا اور مزید6بچے سول ہسپتال مٹھی میں انتقال کرگئے۔ ضلع بھر میں رواں ماہ غذائی کمی اور مختلف بیماریوں سے ہلاک بچوں کی تعداد 36 ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی،چھاچھرو،ڈیپلو اورننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔