مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا
ہفتہ 28 فروری 2015 11:50
کراچی /لاڑکانہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہوگیا،کراچی سمیت اندرون سندھ میں مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ، بارش میں پھسلن سے متعددافرادزخمی ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں اہلیان کراچی پر باران رحمت کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیر بلدیات نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظرشہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔
مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہونے کے بعد شہر قائد میں خوب گرجا ، چمکا اور جم کر برسا۔ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ صدر ، ناظم آباد ، رضویہ کالونی ، شارع فیصل ، ائیر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
شہر کے پوش علاقوں میں بارش رحمت اور نشیبی علاقوں میں زحمت بنی۔ سڑک کے بیشتر حصوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر 3 ملی میٹر ،گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور پی اے ایف بیس مسررو میں2 ملی میٹر لانڈھی میں ایک ملی میٹر جبکہ صدر میں برائے نام بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں ۔ دوسری طرف بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے ، حیدر آباد ڈویژن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بارش کے فوری بعد کے الیکٹرک کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.