نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی

ہفتہ 28 فروری 2015 11:47

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی

آکلینڈ(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء )ورلڈ کپ 2015ء کے 20ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 1وکٹ سے مات دیدی ۔

(جاری ہے)

، آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، 30 پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بلے باز سنبھل نہیں سکا اور یکے بعد دیگرے آسٹریلین وکٹیں گرتی چلی گئیں ، ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی ۔

آسٹریلوی بائولرز نے ان تھک محنت کے بعد نیوزی لینڈ کے نو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، کین ولیمسن نے دبائو میں بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 45 ناقابل شکست رنز بنائے ، مچل سٹارک نے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 6 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔