ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو ہمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 11:37

ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو ہمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ..

میلبور ن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو ہمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈیرن براوو پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے خلاف میچوں میں شریک نہیں ہو سکے۔براوو کا ورلڈکپ سے باہر ہونا ویسٹ انڈیز کیلئے ایک ہی روز میں دوسرا بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف چھ مارچ کو ہونے والے میچ میں براوو کی واپسی کے حوالے سے پرامید تھی تاہم کرک انفو کے مطابق ٹیم کے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بلے باز ابھی تک بھاگ نہیں سکتے ہیں اور ان کی صحتیابی اندازے سے زیادہ وقت لے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو کے متبادل کھلاڑی کا اعلان اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔