پاکستانی کیمپ ورلڈ کپ میں اپنی قسمت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے سنجیدگی سے کام کر نا ہوگا ‘ وسیم باری

ہفتہ 28 فروری 2015 11:29

پاکستانی کیمپ ورلڈ کپ میں اپنی قسمت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے سنجیدگی ..

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)پاکستانی سابق وکٹ کیپر وسیم باری نے کہا ہے کہ پاکستانی کیمپ ورلڈ کپ میں اپنی قسمت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے سنجیدگی سے کام کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور کپتان وسیم باری نے زور دیا کہ اگر پاکستانی کیمپ ورلڈکپ میں اپنی قسمت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم ٹامک ٹوئیاں مارتی نظر آئی اور ایسا نظر آتا تھا کہ وہ گیم میں دل اور روح ڈالنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے سنیئر بلے باز یونس خان سے مطالبہ کیا کہ ان کا رضاکارانہ طور پر کچھ میچوں کیلئے دستبردار ہوجانا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہوگا یونس ایک محب وطن کھلاڑی اور ہائی کلاس بیٹسمین ہے اور اسے ایک مثال قائم کرنا چاہئے جیسے مصباح نے گزشتہ سال یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ سے باہر رہ کر کی تھی۔انہوں نے اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل ہونے پر زور دیا جبکہ انہوں نے باؤلنگ لائن کی مضبوطی کیلئے اگلے میچ میں راحت علی کی شمولیت کی بھی حمایت کی۔