بولٹ نے آسٹریلیا کے پیچ ڈھیلے کر دئیے ، 151 پر کینگروز اننگز کا خاتمہ

ہفتہ 28 فروری 2015 10:52

بولٹ نے آسٹریلیا کے پیچ ڈھیلے کر دئیے ، 151 پر کینگروز اننگز کا خاتمہ

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء) ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن بائولنگ نے کینگروز کی بیٹگ لائن کی کمر توڑ دی ، بائیں ہاتھ کے بائولر نے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے پانچ کینگروز کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، آسٹریلیا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 151 پر آئوٹ ہو گئی ، بریڈ ہیڈن 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، دیگر نمایاں بلے بازوں میں وارنر 34 اور واٹسن 23 رنز بنا کر کچھ کارکردگی دکھا سکے ۔

(جاری ہے)

بولٹ نے پانچ شکار کرنے کے عوض صرف 27 رنز کی پٹائی برداشت کی ، ٹم سائوتھی ڈینئیل ویٹوری نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، نیوزی لینڈ نے پہلے اوور میں بغیر نقصان کے 11 رنز بنا لئے ہیں ۔