لاہور: ٹریفک وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے لگے،

ہفتہ 28 فروری 2015 10:48

لاہور: ٹریفک وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں کی عزت نفس مجروح ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28 فروری 2015 ء): لاہورکے اعلی تعلیم یافتہ ٹریفک وارڈن جاہلیت پر اتر آئے ، ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے لگے، لاہور میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کاغذات نہ دینے پر وارڈن نے شہری کا انوکھا چالان بنا ڈالا ، چالان بک میں وارڈن نے نام انسان اور ولدیت میں جانور لھ دیا. شہریوں کا کہنا ہے کہ وارڈنز سے ٹریفک کنٹرول ہوتی نہیں ہے اور شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے پے تُلے ہوئے ہیں ، سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا ہے.