ذکی الرحمان لکھوی کو اغواکیس میں عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 فروری 2015 10:44

ذکی الرحمان لکھوی کو اغواکیس میں عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28 فروری 2015 ء) ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم کو اغوا کیس میں عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکی الرحمان کھوی کو عدالت میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت یں پیش نہیں کیا جا رہا، یاد رہے کہ ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی پر ایک شہری کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے جس کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں طلب کیا تھا لیکن اڈیا لہ جیل نے ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے لیے رپورٹ عدالت کو پیش کر دی ہے. جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کی جائے اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں رپورٹ پیش کر دی ہے.