پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے خاموش طریقے سے راہ ہموار کی جارہی ہے،عرب اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ

جمعہ 27 فروری 2015 23:35

پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے خاموش طریقے سے راہ ہموار ..

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ایک عرب اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے خاموش طریقے سے راہ ہموار کی جارہی ہے‘ بعض لوگ ایسی باتوں کو قیاس آرائی کہہ سکتے ہیں لیکن زمینی حقائق سے ایسی باتوں کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں۔ جمعہ کو عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا امکان عام سیاسی افراتفری اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے حکومتی مشینری کی جانب سے بہتر گورننس کی عدم فراہمی اور عوامی فلاح کے اقدامات نہ کئے جانے کی صورتحال نے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کیخلاف نئے موڑ کا آغاز کردیا ہے اس سے پرویز مشرف کو دوبارہ سیاسی سیٹ اپ میں جگہ بنانے میں بہت زیادہ جگہ ملے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں آرمی کالونی ہاؤس میں فارغ بیٹھنے کی بجائے مشرف میڈیا کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

وہ مسلسل ٹی وی انٹرویوز دے رہے ہیں۔ تقاریب سے خطاب کررہے ہیں اور تبدیلی کے ایجنڈے کا پرچار کررہے ہیں کیا وہ واپس اقتدار میں آتے ہیں؟ اس بارے میں فوری طور پر کچھ کہنا غلط ہے کیونکہ مشرف نے واضح طور پر کہہ رکھا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ قسمت پر چھوڑ دیا ہے تاہم وہ اپنے کسی راز کو خفیہ نہیں رکھیں گے۔ پرویز مشرف کی اس قسم کی باتوں سے اندازہ لگایا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض لوگ ان باتوں کو قیاس آرائی کہہ سکتے ہیں تاہم زمینی حقائق سب کے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :