وزیر اعظم نے گلگت جیل سے دہشتگردوں کے فرار کا نوٹس لے لیا‘گلگت بلتستان حکومت سے رپورٹ طلب

جمعہ 27 فروری 2015 23:31

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان جیل سے 2 دہشت گردوں کے فرار ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت جیل سے 2 دہشت گردوں کے فرار ہونے کا نوٹس لے کر گلگت بلتستان حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی تھی تو گلگت حکومت نے وفاقی حکومت کو کیوں آگاہ نہیں کیا، سیکیورٹی میں غفلت برتنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرار دہشت گرد غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث تھے، انہیں گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :