Live Updates

کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا یا گیا،(ن) لیگ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا‘ دو ہفتوں میں نئے پشاور کی بنیاد رکھیں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو بھرپور تحریک چلائیں گے‘ سانحہ پشاور دیکھ کر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا، (ن) لیگ نے 2013ء کے الیکشن میں 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے‘ ہمیں جسٹس افتخار چوہدری پر اعتماد تھا اس نے ہی ہمیں مروا دیا، مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے،

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعہ 27 فروری 2015 23:29

کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا گیا،(ن) لیگ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، دو ہفتوں میں نئے پشاور کی بنیاد رکھیں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو بھرپور تحریک چلائیں گے، سانحہ پشاور دیکھ کر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا، (ن) لیگ نے 2013ء کے الیکشن میں 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے، ہمیں جسٹس افتخار چوہدری پر اعتماد تھا اس نے ہی ہمیں مروا دیا، مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 126 دن کے دھرنے نے عوام میں شعور پیدا کیا ، یہی سب سے بڑی تبدیلی اور ہماری کامیابی ہے کیونکہ تبدیلی پہلے زمین پر آتی ہے پھر زمین میں، سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، اس سانحے کے بعد ہم نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے بعد گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ہمیں تو پہلے ہی انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے عام انتخابات میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے اور یہ سب کچھ جسٹس افتخار چوہدری نے کروایا کیونکہ ہمیں اس پر اعمتاد تھا لیکن اس نے ہمیں دھوکہ دیا، اب اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور زوردار تحریک چلائیں گے اور مجھے نظر آ رہا ہے کہ مئی میں کچھ ہونے والا ہے، یہ حکومت اب آگے نہیں چل سکے گی، عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی نے لیڈر نہیں بنایا بلکہ گراؤنڈ سے پارٹی میں کھڑا ہو گیا، میں اربوں جمع کرنے والا نہیں ہوں، یہ سب سیاستدان صرف اربوں روپے اکٹھے کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ہم نے نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا ہے، معائشی تباہی سے پہلے اخلاقی تباہی آتی ہے، مجھے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں 20سال سے پیسہ چلتا آ رہا ہے، ایم پی ایز اور سینیٹ ٹکٹوں کی بولی لگ رہی ہے، میں درباری پرویز رشید سے سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ خیال پہلے انہیں کبھی نہیں آیا، عمران خان نے مجھے بھی ایک شخص نے 15کروڑ کی پیشکش کی تھی جو مسترد کر دی، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والی مسلم لیگ(ن) ہے، نواز شریف، آصف زرداری اور اسحاق ڈار اپنے بیرون ملک اثاثیڈکلیئر کریں، اب کرکٹ کو تباہ کرنے والے بھی وزیر اعظم نواز شریف ہیں، اس نے نجم سیٹھی کو 35 پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا جب پی سی بی میں سفارشی عناصر تعینات ہوئے تو کرکٹ تباہ ہی ہو گئی۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جیسی نا اہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آئی، یہ تو ٹکٹیں بیچنے والے ہیں، سیاست کو منڈی بنا رکھا ہے، ہمارے جس ایم پی اے ، ایم این اے نے دو نمبری کی اسے جیل میں ڈالیں گے، پہلی بار سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، پیسہ نہیں چلنے دیں گے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہیں بڑھتی جا رہی ہے اور ہمیں قرضوں میں ڈالا جا رہا ہے، مسلم لیگ(ن) سے درخواست ہے کہ مجھ پرکوئی احسان نہ کرے،، سرمایہ کاروں کو ہم پر اعتماد ہے ہم ملک میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ملک ترقی کرے گا، چھوٹے صوبوں کا حساس محرومی ختم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات