سیاسی جرگے کے رکن رحمن ملک (آج) ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کریں گے

جمعہ 27 فروری 2015 23:29

اسلام آباداردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سیاسی جرگے کے رکن رحمن ملک (آج) ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسحق ڈار جوڈیشل کمیشن پر پی ٹی آئی کے خط کا جواب رحمن ملک کے حوالے کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ وہ (آج) ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کریں گے جس میں جوڈیشل کمیشن پر بات کی جائے گی اور اسحق ڈار جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے خط کا جواب بھی دیں گے اور کوشش ہے کہ سراج الحق بھی ملاقات میں شریک ہوں۔