پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے فون پر گفتگو، سیاسی حالات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 فروری 2015 23:28

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران سے ملک کے سیاسی حالات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے اس امرپر اتفاق کیاکہ سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات ہونے چاہئیں کیونکہ یہ عمل قومی سیاست کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ملک اس وقت جس قسم کی نازک صورتحال اورچیلنجز سے دوچارہے اس میں قومی اتفاق رائے اوریکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :