الطاف حسین 28فروری کولال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے

جمعہ 27 فروری 2015 23:28

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین 28فروری2015ء بروز ہفتہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ سالانہ لیبر کنونشن کے اجتماع اور الطاف حسین کے خطاب کے حوالے سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملک کے مختلف حصوں سے کراچی آنیوالے نجی اور سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک ، جناح گراؤنڈ سمیت اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں او ر ایم کیوایم کے پرچم سے سجایا گیا ہے جبکہ لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے الطا ف حسین کی خوبصورت تصاویر پر مشتمل بڑی پینا فلیکس اسکرینیں بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر لگائی گئیں ہیں جن پر انقلابی اشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر ہیں ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ لیبر کنونشن کے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔