کراچی، سخی حسن میں کامیڈی فلم کی طرز پر بینک ڈکیتی ،پولیس نے بینک کیمروں سے بننے والی فلم قبضے میں لے لی

جمعہ 27 فروری 2015 23:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی کے علاقے سخی حسن میں کامیڈی فلم کی طرز پر بینک ڈکیتی ہوئی، پولیس نے بینک میں لگے کیمروں سے بننے والی فلم قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے بینک میں داخل ہونے کے بعد پستول کو چیمبر کرنیکی کوشش کی لیکن نہیں کرسکا،پستول کوکیش کاونٹر پررکھ کرکاونٹرکاشیشہ توڑنے کی کوشش کرتارہا، شیشہ توڑنے اورکیش تھیلے میں بھرنے کے بعدپستول بینک میں چھوڑآیا، دوبارہ بینک گیااورپستول اٹھاکرباہرآیاتوموٹرسائیکل اسٹارٹ نہیں ہوئی، بینک لوٹنے والا شخص اکیلاتھا،کندھے پررومال اورہاتھ میں ایک تھیلا تھا۔

متعلقہ عنوان :