شہر یوں کی جان و مال کی حفا ظت حکومت ،ادروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،میاں محمد اسلم،

آئے روزجرائم پیشہ افرد دن دیہاڑے شہریوں کی گا ڑیا ں روک کر انھیں رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں ، جب تک پولیس اور دیگر ادارے عوام کے خا دم بن کر کا م نہیں کر یں گے ملک میں جرائم پیشہ افرد کا قلع قمہ نہیں ہو سکے گا،عوامی اجتماعات سے خطاب ،شہریوں سے ملاقات کے مو قع پر گفتگو

جمعہ 27 فروری 2015 23:21

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے جی ٹین، جی الیون سیکٹرز میں ڈکیتیوں اور جرائم کی بڑ ھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت کے سیکٹرز میں عوام کے جان و مال کا محفوط نہ ہو نا لمحہ فکر یہ ہے انھوں نے کہا آئے روزجرائم پیشہ افرد دن دیہاڑے شہریوں کی گا ڑیا ں روک کر انھیں رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ٹین ،الیون اور جی پندرہ میں رابطہ عوام اجتماعات اور شہریوں سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر میاں محمد رمضان ، نمیر حسن مد نی اور عارف قریشی اور کار کنان کی بری تعداد بھی مو جو د تھی ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا کسی بھی ریاست میں شہر یوں کی جان و مال کی حفا ظت حکومت اور اس کے ادروں کی بنیادی ذمہ داری ہو تی ہے جب تک پولیس اور دیگر ادارے عوام کے خا دم بن کر کا م نہیں کر یں گے ملک میں جرائم پیشہ افرد کا قلع قمہ نہیں ہو سکے گا سیکیورٹی کے حصار میں گھرے دارالحکو مت میں دن دیہاڑے عوام کا جان و مال سے محروم ہو نا پولیس اور سیکیورٹی ادروں کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

میاں محمد اسلم نے انتظامیہ سے مطالبہ کی کہ وہ شہر یوں کو لوٹنے والے افرد کی گر فتاری کے لیے سنجیدہ اقدا مات کر یں تا کہ عوام میں پایا جا نے والا خو ف و ہراس ختم اور شہر ی سکھ کا سانس لے سکیں۔ میاں محمد اسلم نے وزیر داخلہ اورآئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :