شباب ملی فیصل آباد کی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں پربڑھتے تشددکی شدید مذمت،

فوری طورپرغنڈہ گردی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، صدر شباب ملی فیصل آباد

جمعہ 27 فروری 2015 23:21

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) شباب ملی کے ضلعی صدرراناعدنان خاں نے کوتوالی سیکٹرکے ٹریفک اہلکاروں کے رکشہ ڈرائیوروں پربڑھتے ہوئے تشددکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک اہلکارعوام کے خدمت گارہیں ناکہ غنڈہ گردی کرنے والے افراد۔ عوام اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کرانہیں تنخواہیں ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے اوراپنی حفاظت کے لئے دیتے ہیں لیکن سفارش اوررشوت دے کرنوکریاں حاصل کرنے والے سرکاری اہلکارنوکری حاصل کرنے کے بعدمیں عوام کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

راناعدنان خاں نے کہاکہ رکشہ ڈرئیور لاوارث نہیں ہیں کہ کبھی پولیس اہلکاراورکبھی ورڈن اہلکاران کے خلاف میدان جنگ بنالیتے ہیں،شباب ملی ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کے نعرے کولے اٹھی اورظلم کوختم کرنے کیلئے آئے ٹریفک اہلکاروں کی آئے روزایسی گھناونی اورپرتشددکاروائیوں کے خلاف ہرسطح پرآوازاٹھائیں گے اورغریب عوام کو انصاف دلوانے کے لئے پرامن جدوجہدتیز کریں گے۔رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپرغنڈہ گردی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :