Live Updates

ظفراقبال سرور کا شہر کی صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار تشویش،

صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،صدر پاکستان تحریک انصاف انڈسٹریل ونگ پنجاب

جمعہ 27 فروری 2015 23:20

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف انڈسٹریل ونگ پنجاب کے صدر ظفراقبال سرور نے شہر کی صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر پر زور دیا ہے کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کے پھیلاوٴ کی وجہ سے خاکروبوں کے ذریعے صفائی ناممکن ہو تی جا رہی ہے جبکہ جاروب کشی کی وجہ سے اڑنے والی دھو ل مٹی لو گوں کیلئے سانس کی بیماریوں میں مزید اضافے کا موجب بنتی ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کیلئے پرانے طریق کار کی جگہ مشینری استعمال کرنے پر توجہ دی جائے تا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا سکیظفر اقبال سرور نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے شہر کی اہم ترین شاہراہ کینال روڈ پر صفائی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے سڑک کے اطراف میں مٹی کے ڈھیر بن گئے ہیں جو ہر گزرنے والی گاڑی کے بعد پورے علاقے پر چھائے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اس سڑک کی باقاعدگی سے صفائی کیلئے مکینیکل سویپر کی ڈیوٹی لگائی تھی مگر اب یہ سلسلہ بند ہو گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کیلئے کم از کم ایک مکینیکل سویپر کو مستقل الاٹ کیا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے تا کہ ہر روز اس سڑک پر صفائی کی جاسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات