فیصل آباد، برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، فیسکو

جمعہ 27 فروری 2015 23:20

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) فیسکوشعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے باعث28 فروری کو صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132 کے وی شاہ کوٹ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے انجم ،کوہستان،میما،رانا ٹیکسٹائل اور بلال فائبر فیڈر 132 کے وی بنڈالا گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے ایف 5 فیڈرصبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132 کے وی کھرڑیانوالہ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے فردوس،کھرڑیانوالہ سٹی ،لاہور روڈ اور نیاگرہ فیڈر132 کے وی میانوالی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے خواجہ آباد ،سمند والا۔

(جاری ہے)

1 وٹہ خیل،پی اے ایف کالونی،موسیٰ خیل،ابا خیل،سوانس،گل مری اور سمند والا۔2 فیڈر132 کے وی سمندری روڈ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے میانی،فور سیزن،دسوہہ اور ملک گھی مل فیڈرسے برقی رو کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :