عوام اور حکمران رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،مفتی عبدالرحمن عابد،

کتاب و سنت سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے معاشرہ ابتری کا شکار ہے،مرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان

جمعہ 27 فروری 2015 23:20

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد نے کہا ہے کہ عوام اور حکمران رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ کتاب و سنت سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے معاشرہ ابتری کا شکار ہے۔ اتباع رسول ﷺ کے نام پر خود ساختہ طریقے اختیار کرنا سراسر گمراہی ہے۔

سیرت رسول سے رہنمائی ترک کرنے کے باعث مسلم معاشروں میں قتل و غارت اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔

(جاری ہے)

فتنوں سے نجات اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز خیبر نشاط آبادمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام کی پوری کوشش ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کا قتل کرتے رہیں اور انہیں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔

یہودیوں و صلیبیوں نے ماضی میں بھی میدانوں میں شکست پر مسلمانوں میں ہمیشہ فتنہ تکفیر پروان چڑھایا۔حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنھا کو بھی اسی فتنہ کے نتیجہ میں شہید کیا گیا اور مسلمانوں کی فتوحات کے سلسلے رک کر رہ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :