آگ سے متاثر تمام متاثرین کو سرکار مالی مدد کرے ، ایاز لطیف پلیجو

جمعہ 27 فروری 2015 23:17

حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجو نے کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں جھومپڑیوں میں لگنے والی آگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان مزدور پیشہ اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے گھروں کو آگ لگی تھی تو کہاں تھی پیپلزپارٹی کی سرکار، کہاں تھی کراچی بلدیہ کسی بھی ادارے نے آگ بجھانے کی کوشش نہیں کی۔

قومی عوامی تحریک ہر ان مظلوم کے ساتھ ہے جن کا مالی اور جانی نقصان ہوا ہے، قومی عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ آگ سے متاثر تمام متاثرین کو سرکار مالی مدد کرے اور ان کے نقصان کا فورن ازالہ کرے۔ گلشن اقبال میں ان غریبوں کے گہروں کو آگ لگی اور ان کی سب جمع پونجی آگ میں جل کر خاک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایاز لطیف پلیجو نے قومی عوامی تحریک کراچی ڈویزن کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کے پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہر دہشتگردوں اور دیہات ڈاکوں کے حوالے کر دیئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وزراء سندھ میں پولیس کے افسران کے تبادلے ذاتی مفادات کے حاصلات کے لیئے کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کے سندھ میں امن امان قائم ہو، سندھ میں امن امان کی یے صورتحال ہے کہ تمام سڑکیں اور راستے شام 7 بجے سے ویران ہو جاتے ہیں، راستوں پے ڈاکوں نے پکٹ قائم کر رکھی ہیں، آنے اور جانے والوں کو لوٹا جا تا ہے اور لوگوں کو اغوا کر کے بھاری تاوان طلب کیا جاتا ہے، ان جرائم پیشہ افراد کی پیپلزپارٹی کے کرپٹ وزراء سرپرستی کر رہے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سرکار سندھ کے عوام کو روزگار، تعلیم ، صحت کی سہولیات تو نہیں دے سکی ہے مگر سندھ میں امن امان قائم کر کے لوگوں کو تحفظ دینے میں بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران ذاتی مفادات کے لیئے سندھ کے امن امان کو داؤ پرلگا دیا ہے، جن دہشتگردوں کو اعلی عدالتیں پھانسی کی سزائیں دے چکی ہیں پیپلزپارٹی سرکار ان پر عمل کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے اور یے عمل توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کی انتہا ہے، حکومت کے نام کی کوئی چیز نہی ہے ۔ نام نہاد جمہوریت کے نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کے حکمران ڈکٹیٹروں کے عوام دشمن پالیسیوں پر گامذن ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو دیوار سے لگانے کی کوئی قصر نہیں چھوڑی ہے،پیپلزپارٹی کے وزراء کا سندھ کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا منشور صرف اور صرف کرپشن کر کے پیسہ کمانا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی گلشن اقبال میں جھوپڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے ان کا سب کچھ جل کر خاک ہو گیا ہے ، صوبائی سرکار ان تمام متاثر خاندان کو فورن مالی امداد دینے کا اعلان کرے۔