شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے سی ایم سی کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا

جمعہ 27 فروری 2015 23:17

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (شیوا) کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے سی ایم سی کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاجی کئمپ کے سامنے شدید نعریبازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر شیوا کے صدر سکندر علی ویسراور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کئی سال ہوئے ہیں ڈی پی سی نہیں بٹھائی گئی ہے اور کئی ملازمین کے پروموشن نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث ملازمین میں بیچینی پائی جاتی ہے جبکہ یونیورسٹی کے اندر میڈیکل فیسلٹی بھی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ کچے ملازمین کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا، ٹائیم اسکیل کے تحت 45 کیٹیگری بناکر پروموشن کیے جائیں اور آئی سی یو میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل حل کیے جائین اس کے علاوہ چارٹر میں پیش کیے گئے مسائل کا جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرکے حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا، رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منصوب یونیورسٹی کو تباہی سے بچانے اور انتظامی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے افسران کو ہٹایاجائے جنہیں یونیورسٹی کی کوئی پرواہ اور چھوٹے ملازمین کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :