دہشتگردی کی روک تھام اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کے لیے کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 27 فروری 2015 23:17

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) دہشتگردی کی روک تھام اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کے لیے کمشنر لاڑکانہ ڈویزن ڈاکٹر سعید احمد مگینجو کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈویزن کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ریجنرز کے کمانڈر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی، کمشنر لاڑکانہ نے ہدایات دیں کہ ڈویزن میں مذہبی عبادتگاہوں، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے لاڑکانہ ڈویزن کے اندر رہنے والے غیرقانونی رہائش اختیار کرنے والے غیرملکیوں کے خلاف سخت کاورائی کی جائے اور ڈویزن کے اندر فوری طور پر وال چاکنگ ختم کی جائے ۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ سائین رکھیو میرانی نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویزن کے اندر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈویزن کے اندر غیرقانونی طور پر رہنے والے افغانیوں کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں 21 افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ 10 افراد کے خلاف مختلف تھانوں پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویزن کے اندر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چیکنگ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :