کراچی ،ڈاکو نے اکیلے ہی بینک کا صفایا کرڈالا،
واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس
جمعہ 27 فروری 2015 23:14
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی کے علاقے بفرزون میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں تن تنہا ڈاکو دن دیہاڑے مزاحیہ فلم کی طرز پر بینک سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا اور سب منہ دیکھتے رہ گئے۔میڈیا پر جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سخی حسن کے قریب دوپہر کے اوقات میں شلوار قمیض میں ملبوس شخص ہاتھ میں تھیلا لیے بینک میں داخل ہوا اور کیش کاؤنٹر کی لائن میں لگ گیا جہاں اس کا نمبر آتے ہی اس نے تھیلے میں موجود پستول اور دستی بم نکال لیا اور بینک کے عملے کو دھمکیاں دیں جس پر بینک کے گارڈ سمیت تمام عملہ پیچھے ہٹ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے نقدی لوٹنے کے لیے کاؤنٹر پر لگا شیشہ توڑنے کی کوشش کی لیکن اس سے شیشہ نہ ٹوٹا تو اس نے کاؤنٹر پر چڑھ کر شیشہ اکھاڑ پھینکا جس کے گرنے سے ڈاکو خود بھی گھبرا گیا تاہم اس نے کاؤنٹر سے پھلانگ کر انتہائی جلد بازی میں نقدی رقم اپنے تھیلے میں بھری اور دیکھتے ہی دیکھتے 6 لاکھ کی رقم اٹھا کر چلتا بنا جب کہ اس موقع پر موجود مسلح گارڈ اور بینک عملہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈاکو دوران کارروائی اپنا رومال بھی بینک میں چھوڑ گیا جس سے اسے پکڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.